26 اپریل 2020 - 09:30
شمالی وزیرستان میں خونریزجھڑپ، 16 ہلاک و زخمی

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خیسورہ اور دوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی اہلکاروں نے آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

342